ملک پر سلیکڈڈ،حکمران نہیں بلکہ ایک مافیاء کو مسلط کردیاہے ، علی مدد جتک

کچلاکۛ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میرعلی مددجتک نے کہاکہ ملک پر سلیکڈڈ،حکمران نہیں بلکہ ایک مافیاء کو مسلط کردیاہے ،تحریک انصاف نے ملک اورخصوصابلوچستان کے پشتون بلوچ عوام کی احساس محرومیوں کوختم کرنے کے حوالے سے جووعدے کئے تھے ان کا نتیجہ صفرہے ،بلدیاتی الیکشن کے پہلے جنرل الیکشن ہونگے ،ان خیالات کا اظہارانھوں نے پارٹی کے صوبائی رہنماسیٹھ عبدالحمیدکاکڑ کی جانب سے دی گئی ظہرانے کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر سیٹھ عبدالحمیدکاکڑ ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی ربانی خلجی ،صوبائی جنرل سیکریٹری سپورٹس ونگ وڈیرہ حاجی نواز جتک ،کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محمدصادق کاکڑ ،کچلاک کے سابق صدر ڈاکٹر عثمان کاکڑ ،ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی ،محمدانورمینگل ،سردارثناء اللہ ابابکی ،طارق بڑیچ ،یوسف ب بنگلزئی ،عبداللہ نیچاری ،عبدالرازق جتک اوردیگربھی موجودتھے،میرعلی مددجتک نے کہاکہ نادیدہ قوتیں ہمیشہ بلوچستان کے عوام پر راتوں رات تخلیق کی گئی سیاسی جماعتوں کو مسلط کرتے ہیں جوعوام کو جواب دے نہیں ہوتی ،کیونکہ جوپارٹی ووٹ کی پرچی سے جیت کراقتدارحاصل کریں گی وہ پھرعوام کو جواب دیں ہوتی ہیں ،ماضی میں ق لیگ اوراب بلوچستان عوام پارٹی کو مسلط کردیاہے ،انھوں نے کہاکہ بلوچستان ایک قبائلی اورپسماندہ صوبہ ہے ،حکومت پشتون بلوچ عوام کو روزگار،امن ومان ،تعلیم ،صحت اوردیگرسہولیات دینے کے بجائے پہلے سے روزگاروالے ملازمین کو نکالنے کے درپے ہیں ،ملازمین کش مرکزی اورصوبائی حکومتوں سوائے سندھ کے باقی نے تنخوائیں نہیں بڑھائی ،انھوں نے کہاکہ یہ اب چند ماہ کی مہمان حکمران ہیں ،تحریک انصاف کنٹینرکے بعد جب برسراقتدارلایاگیا تو یہ تحریک ناانصاف پارٹی کی شکل اختیارکرلی ،ایک کروڑ ملازمتیں،گھر،روزگار،امن ومان سمت تمام وعدہ جھوٹ نکلے،چینی چور،آٹاچورکالاپیسہ لے کرباہرممالک میں بیٹھ گئے ہیں،اگرعمران خان اوران کی نااہل ٹولہ چھ ماہ مزید برسراقتداررہاتوملک میں کچھ بھی نہیں بچے گا،مہنگائی اوربیرزگاری عروج پر جبکہ نااہل حکمرانوں نے ایک ہی دن میں پیٹرولیم مصنوعات کو 20روپے تک مہنگاکردیا،معیشت کابیڑاغرق کردیاہے،ایسے حالات میں عوام کو چاہیے کہ حقیقی جمہوری سیاسی جماعتوں کا ساتھ دے کرسڑکوں پر نکل آئیں ،اگرپہلے دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کو اقتدارسے الگ کرتی تو یہ واویلاکرتے ہیں کہ ہمیں وقت نہیںدیاگیا،اوروہ ایک سیاسی شہیدبن جاتا،کیونکہ جمہوری پارٹیوںکا مقصدصرف اقتدارکا حصول نہیں بلکہ ملکی مفادات بھی ہے،کیونکہ ملکی معیشت ہرچھ ماہ یاسال بعد الیکشن برداشت نہیں کرسکتا،اس وقت کورناوائرس سے ذیادہ عمران خان اورتحریک خطرناک ہے ،اگراس سے ملک اورعوام کو نہیں بچایاگیاتو یہ ملک کو مزید تباہ کردیگا،پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین ،ایٹمی طاقت ،سی پیک ،این ایف سی ایوارڈ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،ملازمین کوتنخوائوں کی مد میں ریلیف دیاہے ،انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو آٹھارویں ترمیم کی سزادی جارہی ہے،یہ صوبائی خودمختیاری بھی پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے ،پیپلزپارٹی حکومت اب ٹپ ٹائم دیگا،اگرچہ ن لیگ جیل جانے سے کتراتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کو جیل کو اپنادوسراگھر سمجھتی ہے ،اوراب حکومت کے خلاف دمادم مست قلندرہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ایک اچھااورشہریف اورپڑھالکھاانسان ہے ،لیکن اقتدارچلانے کے لئے ان کے پاس کوئی اختیارنہیں،پورے اورملک اورخصوصا بلوچستان میں پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے ،نوجوان ،قبائلی عمائدین ،سیاسی رہنماء سمت مختلف مکاتب فکرکے افرادشمولتیں کررہے ہیں،ہمیشہ جب ملک کا بیڑاغرق کردیتے ہیں تو پھر چیختے ہیں کہ کدھر ہے پیپلزپارٹی تاکہ ملک کو دوبارہ کھڑاکرسکیں،کیونکہ ذوالفقارعلی بھٹو،بینظیر بھٹواورآصف علی زرداری کے دورآپ دیکھ لیں،انھوں نے کہاکہ ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سلیکٹرزکویدایت دیں کہ وہ اہل حقیقی جمہوی پارٹیوں کو چھوڑے تاکہ وہ ملک کی بہتری کے لئے قانون سازی کریں،کیونکہ سلیکڈڈکو سوائے پارلیمنٹرین کی تنخوائیں بڑھانے اورگالی گلوچ کے آتاکچھ نہیں ،اورملک کی مستقبل کا ضامن پیپلزپارٹی ہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں