سوئی کے قریب نامعلوم افراد نے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادیا
کوئٹہ(این این آئی) سوئی کے قریب نامعلوم افراد نے36انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کو سوئی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سوئی سے کراچی جانے والی 36انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا جس کے باعث پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی فورسزکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔
Load/Hide Comments


