تربت ، سرحدی علاقے مند میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، شہری خوف زدہ

تربت کے سرحدی علاقے مند میں پیر اور منگل کی درمیانی شب، نمازِ عشاء سے قبل تین زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ آوازیں مند کے مغرب میں واقع علاقے "مھیر” کی سمت سے سنائی دیں۔ دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں