ریکوڈک منصوبے کیلئے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ، آئی ایف سی اور آئی ڈی اے نے قرض کی منظوری دیدی

نوکنڈی (نامہ نگار) ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر کے لیے 3 ارب امریکی ڈالر تک کی پروجیکٹ فنانسنگ حاصل کرنے کی کوششوں میں مسلسل پیشرفت کررہی ہے۔ اس فنانسنگ میں مختلف عالمی ادارے شامل ہیں جن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA)، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، امریکی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (DFC)، یو ایس ایکسپورٹ-امپورٹ بینک (US EXIM)، کینیڈا کا ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بینک (EDC)، جرمنی کے ایولر ہرمیز اور کے ایف ڈبلیو بینک، سویڈن کا ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی (EKN) اور فن لینڈ کا فنویرا (Finnvera) شامل ہیں، ساتھ ہی ایک کمرشل بینک کا حصہ بھی ہوگا۔ آر ڈی ایم سی اس بات پر کاربند ہے کہ 2025ءکی دوسری ششماہی میں فنانس دستاویزات پر دستخط اور ابتدائی رقم کی دستیابی کو ممکن بنائی جائے۔ اس سلسلے میں آر ڈی ایم سی 12 جون 2025ءکو آئی ایف سی اور آئی ڈی اے کی جانب سے 700 ملین امریکی ڈالر کے براہِ راست قرض کی منظوری کا خیرمقدم کرتی ہے جو دونوں اداروں کے مشترکہ بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار کا ہدف بدستور 2028ءکے آخر میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں