ضلعی انتظامیہ نے گوادر کی حدود سے باہر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندی عائد کردی
پسنی (نامہ نگار) ضلع گوادر سے ایرانی تیل باہر لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے دفتر سے جاری سرکاری اعلامیہ میں تمام چیک پوسٹوں کے انچارجز کو ہدایت دی گئی کہ ایرانی تیل کو ضلع گوادر کی حدود سے باہر ترسیل کو روک دی جائے اور اس حکم پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائی جائے ، نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


