دکی میں سی ٹی ڈی تھانہ پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ(این این آئی) دکی میں سی ٹی ڈی تھانہ پر دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق بدھ کو دکی میں لیز روڈ پر واقعہ سی ٹی ڈی کے تھانے پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار نورالدین زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں