اوتھل، زیرو پوائنٹ پر ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی

پسنی (نامہ نگار) کراچی سے پسنی جانیوالی وین کو کوچ کی ٹکر 17 افراد زخمی، حادثہ اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے پسنی جانیوالی وین کو اووٹیک کے دوران کوچ نے پیچھے سے ٹکر ماردی ، حادثے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے انھیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ، عینی شاہدین کے مطابق کوچ اور وین میں دوران اورٹیک وین کے سامنے جانور آ جانے سے حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں