کوئٹہ، مسافر بس میں آگ لگنے سے 6 افرادجاں بحق، متعددزخمی
کوئٹہ (صباح نیوز) مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آتشزدگی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے 6 مسافر جاں بحق، 7 زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر پیٹرول سے لوڈ زرنج رکشہ اور نواں کلی لوکل بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اور بی ایم سی منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


