کوئٹہ، تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق/ ڈیرہ مراد جمالی ،معمر ضعیف شخص کی نعش برآمد
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی اورمزید کارروائی شروع کردی۔دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال تھانہ کی حدود میں پولیس کو ایک ضیعف المعمر شخص کی لاش ملی جس کو شناخت کے لیے ٹیچنک ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں رکھ دیا گیاتاہم ورثاءنہ ہونے کی بناءپر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے کفن وغسل دیکر لال شاہ قبرستان ڈیرہ مراد جمالی میں امانتا دفن کردیا ۔
Load/Hide Comments


