دالبندین، اے این ایف کے اسٹیشن میں آگ لگنے سے اہلکار جھلس کر زخمی
چاغی (این این آئی )دالبندین میں اے این ایف کے اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ، ایک اہلکار جھلس کر زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو دالبندین میں واقعہ اے این ایف کے اسٹیشن میں رکھے گئے آتش گیر مواد میں شدید گرمی کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو لیپٹ میں لے لیا ، آگ کے نتیجے میں ایک اہلکار لانس نائیک محبوب جھلس کر زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


