بلوچستان میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری شیڈول کے مطابق بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر (ضلع کوئٹہ کے علاوہ) ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو کہ 27 جون 2025 تک جاری رہے گا جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 28 جون 2025 کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 جون سے 2 جولائی 2025 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کریں گے۔ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے اور امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت 15 جولائی 2025 کو ہوگی جبکہ پولنگ 3 اگست 2025 کو ہوگی۔
Load/Hide Comments


