نصیر آباد میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ، 3 اہلکار زخمی، ایس ایس پی ہائی وے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نصیر آباد میں پولیس موبائل پر بم دھماکا، بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ہائی وے خادم حسین کے مطابق اہلکاروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور اہلکار زخمی ہوئے، واقعے میں زخمی ہونے اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


