ہمارے مخالفین اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ مسلم لیگ ن ایک خدمتار جماعت ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(آن لائن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ کا دورہ کرنے والے صوبائی وزرا نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے محکمے صوبے بھر میں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے. اس موقع پر پی ایل ایم ن کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم کھوسہ نے کہ کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور مسقبل بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہے. میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا و اراکین کی کوششوں سے موجودہ بجٹ میں ضلع پشین کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے. اہلیانِ پشین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجٹ کے درست استعمال پر نظر رکھیں. حاجی محمد خان لہڑی نے اس موقع پر کہ ہم گورنر بلوچستان کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کرتے رہیں گے. ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں. صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ اب تو ہمارے مخالفین اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ مسلم لیگ ن ایک خدمتار جماعت ہے اور یہ ملک کو ہر مشکل سے نکال سکتی ہے. صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ مخلوط حکومت میں کچھ مشکلات یقینا ہوتی ہیں تاہم آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیلئے ہم کوشاں ہیں. جرگہ کے آغاز پر ضلعی صدر ملک سعداللہ ترین نے سپاسنامہ پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں