ایس بی کے بھرتیاں ، ڈی ای او عابد حسین کا وزیراعلی اور کمشنر قلات کے احکامات ماننے سے انکار

خضدار، حالیہ ایس بی کے بھرتیاں میں ڈی ای او عابد حسین نے وزیراعلی اور کمشنر قلات ڈویژن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ۔ گزشتہ سال ایس بی کے تحت ہونے والی بھرتیاں تنازع کا شکارہوگئی خضدار سے تعلق رکھنے والے بہت سے امیدواروں کا یہ دعویٰ کہ ڈی ای او عابد حسین نے اقربا پروری اور بدعنوانی سے کام لیکر جعلی لوکل ہولڈز اور بغیر بی ایڈ کرنے والوں کو یہ نوکریاں فروخت کی تو اس سلسلے میں متاثرہ امیدواران نے ڈی سی خضدار ، کمشنر قلات ڈویژن ، اور چیف منسٹر کے شکایت فورٹل کو رجوع کیا ۔ اس سلسلے میں کمشنر قلات ڈویژن نے ڈی ای او کی بے ظابطگیوں کا نوٹس لیا اور اپنے منٹس سیکریٹری ایجوکیشن کو بجھوا دیئے یہ منٹس اب تک کمشنر آفس میں دستیا ب ہے ۔ اس کے علا و ہ متاثرہ امیدواروں سے چیف مسنٹر کے شکایت فورٹل کے نمائندہ نے بھی رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ڈی ای او نے اپنےغلطیوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ لہذا ہم آپ کے کیس کو بند کررہے ہیں لیکن ڈی ای او نے نئی لسٹ اپرو کی ہے جس میں انہوں نے پھر سے انہی امیدواروں کا نام شامل کیا ہے جن سے وہ مبینہ طور پر پیسے لے چکے ہیں اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ان سے بہت سے امیدواروں نے جب جواب طلب کیا تو انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ سیکریٹری ایجوکیشن نے منٹس پر عملدرآمد نہیں کیا اب میر بجا ئے ان سے رابطہ کریں واضح رہے کہ اس قبل بھی ڈی ای او خضدار کے متعلق بد عنوانی کے خبریں بلوچستان کے مختلف اخبارات میں شائع ہوئی ہے لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں