ڈیرہ اللہ یار، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرازخمی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار بائی پاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واجد گولہ کو قتل جبکہ محمد ابراہیم گولہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں