بلوچستان ہائیکورٹ نے نعیم بازئی اور پرنس عمر احمد زئی کیخلاف انتخابی عذر داریاں خارج کردیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 میں دائر 2 انتخابی عذرداریاں خارج کردیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلے سنائے۔ پی بی 38 کوئٹہ ون سے کامیاب اے این پی کے نعیم بازئی کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کے عین اللہ شمس نے درخواست دائر کی تھی۔ پی بی 46 کوئٹہ 9 سے کامیاب بی اے پی کے پرنس عمر احمد زئی کی کامیابی کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کے سردار احمد خان شاہوانی نے انتخابی عذرداری دائر کر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں