نوشکی، قادر آباد پولیس تھانے پر کریکر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس

نوشکی(یو این اے )نوشکی کے علاقے قادر آباد میں واقع پولیس تھانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات گئے تھانے کے احاطے میں ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد تھانے کی دیوار کے قریب پھینکا گیا تھا، تاہم فوری ردعمل اور حفاظتی انتظامات کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں