قلات،قبائلی رہنما کی نعش برآمد
قلات (این این آئی/آن لائن) قلات کے علاقے نرمک میں لیویز اہلکار قتل اسکلکوسے قبائلی رہنما کی نعش برآمد۔ قبائلی رہنمائکو چندروز قبل ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا ضروری کارروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے حوالے۔ قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے اسکلکو سے قبائلی رہنماء میر خضر حیات ولد میر محمد حیات قوم شاہوانی سکنہ اسکلکو کی نعش برآمد ہوئی مقتول کو مسلح افراد نے چند روز قبل اغوائکیا گیا تھا جس کی نعش گوندان سے برآمد ہوئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ قلات کے سب تحصیل جوہان کے علاقے نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار بھلو خان ولد گدائی قوم لہڑی سکنہ نرمک جانبحق ہوگیا ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو مقامی لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثائکے حوالے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہےدوسری جانب اوستہ محمدمیں گولی لگی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکھیر تھر کینال سے 25سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش ملی پولیس نے اسے نکال لیا لاش کی شناخت دانیال کھوسہ کے نام سے ہوئی جو گوٹھ آدم کھوسہ جیکب آباد کا بتایا جا رہا ہے ان کے جیب سے شناختی کار کے مطابق اڈریس بتایا جا رہا ہے مزید پولیس کاروائی کر رہی ہیپولیس کے مطابق انہیں قتل کیا گیا ہے مزید تحقیقات کر رہے ہیں


