کوئٹہ، مضر صحت بسکٹ اور آئسکریم کھانے سے 18 بچے متاثر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مضر صحت بسکٹ اور آئسکریم کھانے سے 18 بچے متاثر۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والے 18 بچے مضر صحت بسکٹ اور آئسکریم کھانے کے باعث طبیعت بگڑنے پر سول ہسپتال کوئٹہ کے چلڈرن ایمرجنسی منتقل کیے گئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کے مطابق متاثرہ بچوں میں سے 5 کو ابزرویشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ 13 بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مصور خان نے بتایا کہ بچوں ڈسپوزبل گلاس میں موجود ائس کریم اور کیک نما چیز کا جس کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی۔ پولیس نے کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔فوڈ اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے صبح سریاب روڈ اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کی جائے گی۔ سریاب کے علاقے کچی بیگ، کلی جیو، موسیٰ کالونی، بشیر چوک اور دیگر علاقوں سے بچوں کو ہسپتال لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں