خضدار میں جمعیت کی ریلی، سردار زادہ یوسف علی قلندرانی کی فوری رہائی کا مطالبہ
خضدار(بیورورپورٹ)جمعیت علماءاسلام خضدار کے زیراہتمام یوسی چئیرمین توتک سردار زادہ یوسف علی خان قلندرانی کی مبینہ ماورائے عدالت گرفتاری کے خلاف ایک پرامن اور منظم احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا یہ ریلی مرکزی جامع مسجد خضدار سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سےہوتاہوا آزادی چوک خضدارپر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیارکی گئی۔ ریلی میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سردار زادہ یوسف علی خان قلندرانی کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔احتجاجی جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی، صوبائی اور مرکزی رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔ جن میں حضرت مولانا مرکزی سرپرست وضلعی امیرخضدار قمر الدین،صوبائی سرپرست و ضلعی نائب امیر مولانا فیض محمد سمانی، ضلعی رہنماو¿ں مولانا مفتی عبد القادر شاہوانی، مولانا بشیر احمدعثمانی، تحصیل امیرخضدار قاری نذیر احمد شاکر اور مولانا عبد الکریم متوکل ودیگر شامل تھے احتجاجی ریلی سے جے یوآئی کے مرکزی ،صوبائی ضلعی وتحصیل رہنماو¿ں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک پ±رامن،محب وطن اورملکی آئین و قانون کی پاسدار جماعت ہے۔ اورکسی بھی ماورائے عدالت غیرآئینی اقدام کو ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔رہنماو¿ں نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سردار زادہ یوسف علی خان قلندرانی کو فورا اور محفوظ طریقے سے بازیاب کرایا جائے۔رہنماو¿ں نے حکومت کومزید 3 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے ریلی کا اختتام پرمولانا قمر الدین کی پ±راثر اور رقت آمیز دعا پر کردیاجس میں مولانا قمرالدین نے علاقے میں امن،انصاف سردار یوسف علی قلندرانی کے بازیابی اور مظلوموں کی داد رسی کے لیے دعا کی۔


