کور کمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے مظلومیت کارڈ اورچادر چاردیواری کارڈ مت کھیلیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کور کمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے مظلومیت کارڈ اورچادر چاردیواری کارڈ مت کھیلیں۔اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا، کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح 9 مئی کےدہشتگردوں کوپناہ دے؟انہوں نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت نہیں کہ طے کیا جائے کسے اٹھانا ہے اور کسے چھوڑنا ہے؟ یہ مریم نوازکی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خودمختارہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد اور مطلوب لوگوں کوسلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، اشتہاریوں اورمفرووں کوپکڑنا کسی کی خواہش نہیں قانون کافرض ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کور کمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے مظلومیت کارڈ اور چادر چار دیواری کارڈ مت کھیلیں، کورکمانڈر ہاو¿س بھی کسی کا گھر ہے وہاں بھی چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا، کیا صرف چادر اور چار دیواری تحریک انصاف کے لوگوں کی ہے، باقیوں کی نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں