کوئٹہ،ہزارہ ٹاﺅن میں خاتون قتل، دستی بم پھٹنے سے 3 افراد زخمی، مکران ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نجی عمارت پر دستی بم حملہ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ کسی بھاری چیز سے سر پر مارا گیا جس سے سر پھٹ گیا پھر چھت سے گرایا گیا۔خاتون کی لاش کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور گاڑی کے درمیان حادثے میں خضدار کا رہائشی ذاکر ولد غلام رسول موقع پر جاں بحق جبکہ عبدالغنی ولد عبدالمجید ساکن خضدار زخمی ہوگیا۔ حادثہ دارو ڈگار کے مقام پر پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں