اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا گیا، 2 خواتین گرفتار

راولپنڈی (انتخاب نیوز) اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔ علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں جس دوران ان پر کسی نے انڈا پھینکا۔ اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے خواتین کو گھیر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے انڈا مارنے والی دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پرانڈا پھینکا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈا مارنے والی خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر شیشے توڑ دیے۔ واقعے کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں