پنجگور، گوران میں دو تیل بردار گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے گوران ایریا میں 2 زمباد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ گوران میں دو تیل بردار زمباد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس سے دونوں گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی مییتوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


