چمن بارڈر کی بندش سے بیروزگاری میں اضافہ

چمن (نامہ نگار) پاک افغان بارڈر کی بندش سے بے روزگار میں اضافہ کے باعث عوام بے راہ روی کا شکار ہونے کاخدشہ ہیں جس پرقابو پانے کیلئے پاک افغان سرحد کو پوری طورپر کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ صادق اچکزئی ۔
تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے ضلعی صدرومظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری صادق اچکزئی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہاکہ پاک افغان سرحد کی طویل بندش سے پیدا ہونے والی معاشی بدحالی اور نوجوانوں کا ایک بڑا حصہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار نہ ہوجائے کیونکہ موجودہ حالات میں بدترین مہنگائی ہیں جس میں خاص کر اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے جبکہ پاک افغان سرحد کی طویل بندش سے بے روزگاری کی شرح میں انتہائی حد تک اضافہ ہوچکاہے کیونکہ چمن کے نوجوانوں کے روزگار کا دار ومدار صرف پاک افغان سرحد سے وابستہ تھا جس کی بندش سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہوچکی ہے اور پاک افغان سرحدکو کھولنے کا فیصلہ روز بروز طویل ہوتاجارہاہے جس سے تاجروں اور نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے جوکہ سخت تشویشناک ہے اور ہم نے ہر اسٹیج پر یہ بات کہی ہے کہ پاک افغان سرحد کو گزشتہ دومارچ سے پہلے والے روٹین پر پیدل آمدورفت اور دیگر سرگرمیوں کیلئے واپس کھول دیاجائے کیونکہ چمن شہرمیں روزگار کا کوئی اور وسیلہ نہیں ہے شہریوں اور تاجروں کا مکمل دار ومدار صرف پاک افغان سرحد سے وابستہ ہے جس کے کھلنے کے ساتھ ہی شہرمیں بے روزگاری کا خاتمہ انتہائی حد تک ہوجائے گا اور شہرمیں جو بے راہ روی بڑھ رہی ہے اس کا خاتمہ بھی ممکن کیاجاسکتاہے صادق خان اچکزئی نے ایک مرتبہ پھر اعلیٰ حکام اورمتعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ چمن کے شہریوں کا مطالبہ مانتے ہوئے پاک افغان سرحد کو گزشتہ دو مار چ سے پہلے والے پوزیشن پر واپس ہرقسم کی سرگرمیوں کی لئے بحال کریں اور شہریوں میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ممکن کیاجاسکے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں