شناختی کارڈ دیکھ کر معصوم پنجابیوں کا خون بہاتے ہیں، صوبائی تعصب کو ہوا دیتے ہیں ان سے کوئی سوال نہیں کرتا، مریم نواز

مانیٹر نگ ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مگر کبھی نفرت یا کبھی انتشار کا سبب نہیں بنے رضی دادا نے اگر غیر مناسب جملہ کہا بھی تھا تو کھلے دل سے معافی مانگ کر اعلیٰ ظرفی اور اخلاق کا ثبوت دیا رضی دادا کے معافی مانگنے کے بعد بھی انکو نشانہ بنانا جانا ناانصافی اور تعصب کے زمرے میں آتا ہے۔ وہ لوگ جو صوبائی تعصب کو ہوا دیتے ہیں،نفرت انگیز بیانیے پھیلاتے ہیں ان سے کوئی سوال نہیں کرتا-شناختی کارڈ دیکھ کر معصوم پنجابیوں کا خون بہاتے ہیں ہم نے صوبائی تعصب یا نفرت نہیں پھیلائی نفرت کی سیاست اور صوبائی تقسیم کے بیانیے کو مسترد کرنا ہی پاکستان کو مضبوط بنانے کا راستہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں