خضدار، پیپلز پارٹی کے رہنما آغاشکیل درانی کے گھر پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی
خضدار(نمائندہ انتخاب) خضدار میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین آغا شکیل احمد درانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ یہ واقعہ ڈبل روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین محافظوں سمیت 7 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیازخمیوں کے نام جلیل احمد نذیر احمد عبدالودود حفیظ ثناء اللہ منیر احمد آصف شبیر احمد بتائے جاتے ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آغا شکیل احمد درانی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے
Load/Hide Comments


