کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت متعدد زخمی

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق خواتین سمیت متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے موسیٰ کالونی کے قریب ایک شخص کی نعش ملی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت محمد سلیم کے نام سے کی گئی اسی طرح جیونی کے علاقے میں موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا ثناءاللہ ہسپتال میں چل بسا اس کے علاوہ کچلاک میں تیز رفتار کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جن میں خواتین زخمی ہوگئیں نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں