اسرائیل میں 158 کمپنیاں غیر قانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرکے منافع کما رہی ہیں، اقوام متحدہ

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرنے والی 158 کمپنیوں کی تفصیل جاری کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی 158 کمپنیوں کی فہرست میں بکنگ ڈاٹ کام اور ٹرپ ایڈوائزر کے نام شامل ہیں جو مغربی کنارے پر قائم ہونے والی غیر قانونی یہودی بستیوں سے منافع کمارہی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس نے اپنے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کیا، جس میں 158 اداروں کی تفصیل جاری کی گئی ہے جو ان بستیوں کے اندر کام کر رہی ہیں جنہیں بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ان میں بہت سی کمپنیوں کا تعلق اسرائیل سے ہے، جبکہ کچھ ملٹی نیشنل کے طور پر امریکا، کینیڈا، چین، فرانس اور جرمنی میں رجسٹرڈ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں