مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

پسنی (نامہ نگار) مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے رہائشی شخص کی لاش برآمد ۔ اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری ایریا میں حسن ہوٹل کے قریب ایک لاش برآمد ہوئی ، جس کی شناخت جہانزیب ولد روشن سکنہ وارڈ نمبر 1 ببرشور پسنی کے نام سے کی گئی، نعش کو مزید کاروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں