کراچی سے کوئٹہ کیلئے چلائی جانے والی واحد ٹرین بولان میل کو ایک مرتبہ پھر منسوخ کردی گئی
کوئٹہ(این این آئی)کراچی سے کوئٹہ کیلئے چلائی جانے والی واحد ٹرین بولان میل کو ایک مرتبہ پھر منسوخ کردی گئی دو اکتوبر کو کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل روانہ نہیں ہوگی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 30ستمبر کو کراچی سے منسوخ کردیا گیا تھا ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے بولان میل نے 30ستمبر کو روانہ ہوکر یکم اکتوبر کو کوئٹہ پہنچنا تھا لیکن ریلوے حکام نے مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے بولان میل کو منسوخ کردیا بولان میل کے آج بدھ کو کوئٹہ نہ آنے کی وجہ سے ریلوے حکام نے جمعرات دواکتوبر کو کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی ،ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کیلئے واحد ٹرین پچھلے دوہفتوں کے دوران صرف ایک روز جیکب آباد تک آکر واپس چلی گئی باقی دنوں ٹرین کو منسوخ ہی کیا جاتا رہا ہے بلوچستان کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر ریلویز نےمارچ میں بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم چھ ماہ گذرنے کے باوجود بولان میل ہفتے میں صرف دو روز چلائی جاتی ہے۔


