منکچر، کلی کورکی میں مسلح افراد کے درمیان فائرنگ سے 5 افر اد جاں بحق، دو زخمی

کوئٹہ(این این آئی) منگچر کے علاقے میں مسلح افراد اور لانگو قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو منگچرکے نواحی علاقے کلی کور میں نامعلوم مسلح افراد اورلانگو قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت بالاچ خان ولد سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے دیگرچار افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی جبکہ دو زخمیوں میں نصراللہ لانگو اور راہ گیر داد سمالانی شامل ہیں نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا مقامی انتظامیہ مزیدکارروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں