بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ترجمان فوج کے مطابق کارروائی دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


