تحریک انصاف پر دہشتگردوں کی آباد کاری کا الزام حقائق کے برعکس ہے، ترجمان

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام اور قبائلی رہنماﺅں نے 2021 میں دہشتگردوں کی واپسی کا منصوبہ رَد کیا تھا، اس منصوبے پر عمران خان کے دور حکومت میں عمل نہیں ہوا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق دہشتگردی کی ذمے داری پی ٹی آئی پر ڈالنا حقائق کے برعکس ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایکس( ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا، آج بھی پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے، سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے، افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں