ژوب، 2 سالہ بچہ پانی کے بور میں گر کر جاں بحق ، جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، 2 خواتین زخمی
ژوب، جھل مگسی (آن لائن، انتخاب نیوز) ژوب میں پانی کے بور میں گر کر دو سالہ بچہ جاں بحق، نیو آبادی میں واقع گھر میں محمد خان نامی شخص کا 2 سالہ بچہ پانی کے بور میں گر کر جاں بحق ہوگیا، علاقے کے لوگوں نے لاش کو بورنگ سے نکالا۔ بچے کی موت کے بعد گھر میں کہرام میں مچ گیا۔ علاوہ ازیں جھل مگسی کے گاﺅ¿ں مٹ کالو میں مسلح افراد کی جانب سے گھر پر فائرنگ کی گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی سمیت دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


