لسبیلہ میں اربوں روپے کے ترقی کے دعوے دھرے رہ گئے، سانپ کا ڈسا نوجوان دوائی کی عدم دستیابی کے باعث چل بسا

سونمیانی وندر (نمائندہ انتخاب) لسبیلہ میں اربوں روپے کی ترقی کے دعوے، صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ لیکن اینٹی اسنیک کا انجیکشن دستیاب نہیں، لسبیلہ کے دور دراز افتادہ پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج کے گوٹھ بڈھو لنگ کے مقام پر زہریلے سانپ کے ڈسنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شب تحصیل کنراج کے قریبی گوٹھ بڈھو لنگ کا رہائشی نوجوان اسماعیل منگہارڑ کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔ زہر مکمل پھیلنے کے باعث نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہونے والا نوجوان نیو المصطفی صابرین ہوٹل کے باہر آنے والے سیاحوں کے اعزاز میں لسبیلہ کے قدیمی ساونگ مورا کے ماہر خدابخش مورائی منگہارڑ کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں