بلوچستان ہائی کورٹ کا سینیٹر ایمل ولی خان کا انتخاب درست قرار، درخواست خارج کردی
ویب ڈیسک : بلوچستان ہائی کورٹ کا سینیٹر ایمل ولی خان کا انتخاب درست قراردے کر درخواست خارج کردی جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ یہ درخواست شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ عدالت نے بتایا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے مقدمے کی پیروی معروف قانون دان سنگین خان ایڈووکیٹ نے کی۔
Load/Hide Comments


