پنجگور میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجودٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں، ایم ایس

پنجگور( نامہ نگار )پنجگور میں مزید ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عابد ریکی نے ایم ایس ٹیچنگ اسپتال پنجگور ڈاکٹر وزیر احمد بلوچ کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو چکا ھے اس سلسلے میں 24 کیسز ٹیچنگ اسپتال کے لیبارٹری اور 20 کیسز پرائیویٹ لیبارٹری میں رپورٹ ہوئے ہیں مگر زیادہ تر مریضوں کا تعلق دوسرے علاقوں خصوصاً کراچی سے سفر کرکے پنجگور آنے والوں کا ھے اس سلسلے میں کل کوئیٹہ سے محکمہ صحت کا خصوصی ٹیم پنجگور پہنچ رہا ہے اس حوالے سے ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی خصوصی وارڈ قائم کردیا گیا ھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تاحال ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ھے بس ٹیسٹ کرکے واپس جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ڈینگی کی تشخیص سے لیکر علاج تک کی سہولت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ کل کوئیٹہ سے جو ٹیم پنجگور پہنچ رہا ھے وہ اس حوالے سے مزید کام کرے گا انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جتنے بھی لوگو ں میں ڈینگی وائرس کا ٹیسٹ منفی آئے ہیں بیشتر کراچی سے سفر کرکے پنجگور پہنچ گئے ہیں تاہم محکمہ صحت پنجگور ڈینگی کے وائرس کے روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے انشاللہ فوری طور پر اسپرے مہم شروع کررہے ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں جاکر اسپرے کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں