سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، پی ٹی سی ایل
اسلام اباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو اگاہ کیا گیا ہےکہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نےکیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اس دوران انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments


