گشید گی کے بعد پاک افغان سرحد چمن تاحال آمد و رفت کے لیے بند

کوئٹہ(این این آئی) پاک افغان سرحد چمن تاحال آمد و رفت کے لیے بند، مخصوص گیٹ سے افغان مہاجرین کا انخلا ءجاری۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی چمن کے مقام پر منگل کو بھی عام آمد و رفت اور سامان کی ترسیل کے لیے بند رہی اس موقع پر کسی بھی قسم کا تجارتی سامان یا عام افراد کی آمد و رفت نہیں ہوئی ۔حکام نے بتایا ہے کہ پا ک افغان سرحد کے ایک مخصوص گیٹ سے صر ف مہاجرین کا انخلاءجاری ہے ۔ حکام کے مطابق چمن بارڈر غیر معینہ مدت تک کے لیے آمد و رفت کے لیے بند رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں