حکومت کی دوسالہ کارکردگی معاشی بدحالی، قادیانی لابی اور بھارت نوازی سے عبارت ہے،مولانا واسع

کوئٹہ؛جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہاکہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی معاشی بدحالی، قادیانی لابی اور بھارت نوازی سے عبارت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبد الخالق مری جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد اور دیگروفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی میں شرمساری اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہے قادیانی لابی اور بھارت نوازی میں آگے آگے رہی اور جھوٹ کو یوٹرن کانام دے کر قوم کے ساتھ دھوکہ کیا گیا،لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے دعویدار روں کے دور میں بے روزگاری کی شرح بدترین حد تک بڑھ چکی ہے عوام غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں، کشمیر سے سعودی عرب سمیت تمام ممالک تک ہماری خارجہ پالیسی ناکام ثابت ہوئی آج دنیا کی گڈبک میں پاکستان کانام نہیں ہے انہوں نیحکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سال تباہی کے سال ثابت ہوئے،گورننس،خارجہ پالیسی اورمعیشت سمیت ہر شعبے کے انفراسٹرکچرز تباہ ہوئے مگر اس کے باوجود بڑی ڈھٹائی کے ساتھ بہتری کے دعویدار ہے انہوں نے کہا حکومت کی بدانتظامی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے گزشتہ دوسال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا،جمہوریت اورانسانی حقوق کیلئے 2سال ناکامی کے سال رہے احتساب کا ڈھونگ رچانے والی حکومت کے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ کرپشن نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدیا ہے حکومتی کارندے اور نیازی کے قریبی ساتھی کرپشن میں ملوث ہیں جن میں چینی مافیا آٹا مافیا سب شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں