پاکستانی فورسز کی قندھار اور کابل میں متعدد ٹھکانوں پر فضائی بمباری، سرکاری ٹی وی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں متعدد ٹھکانوں پر بمباری۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے قندھار میں افغان بٹالین ہیڈ کوارٹر نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کیے گئے۔ کابل میں متعدد اہداف اور لیڈر شپ کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں