پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی، دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کے دوحہ میں مذاکرات شروع

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان مذاکرات کیے جارہے ہیں، ان حالات میں جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ جنگ بندی کا مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل فریقین مسئلے کے پرامن حل پر اتفاق کرلیں گے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے ادارے زاویہ نیوز کو اطلاع ملی ہے کہ قطر کا یہ وفد پاکستان اور طالبان کے درمیان تشدد کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ طالبان بھارت تعلقات ان مذاکرات کا اہم حصہ ہوں گے۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب پاکستان اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کو ٹھیک 24 گھنٹے گزر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں