اس ملک میں ہم جنگل کے قانون کے تحت رہ رہے ہیں، عدالتی فیصلوں میں وزن نہیں تو انہیں بند کردینا چاہیے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پی این آئی ایل سے میرا نام ہٹانے کے عدالت کے واضح حکم کے باوجود مجھے اب بھی سفر کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس ملک میں حقیقی احکامات عدالتوں سے نہیں آتے۔ اگر فیصلوں میں کوئی وزن نہیں ہے اور کھلم کھلا خلاف ورزی کی جاتی ہے تو شاید عدالتوں کو مستقل طور پر بند کردینا چاہیے کیونکہ اس وقت ہم جنگل کے قانون کے تحت رہ رہے ہیں!!

اپنا تبصرہ بھیجیں