کوئٹہ، ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر فراڈ کرنے والا نوسر باز گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد

کوئٹہ (صباح نیوز) ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائی، نو سرباز کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر فراڈ کرنے والا نوسر باز گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے جعلی تعیناتی لیٹر، جعلی کاغذات اور 2 موبائل فون برآمد۔ ملزم سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ، 2 اے ٹی ایم کارڈز اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد۔ ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، ملزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں