زہری میں اندھا دھند تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی پامالی باعث تشویش ہے، ایچ آر سی پی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایچ آر سی پی نے ایک جاری بیان میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں اندھا دھند تشدد کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا بیان کے مطابق زہری میں مبینہ طور پر علحیگی پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ بیان کے مطابق شادی کی تقریب پر مبینہ طور پر حملے کے نتیجے میں کمسن بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، کئی قصبوں کو اب موثر طریقے سے نو گو ایریا قرار دیا گیا ہے۔
ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کی فوری، شفاف اور آزادانہ انکوائری شروع کی جائے جس سے شہری جانوں کا ضیاع ہو۔ صحافیوں اور غیر جانبدار مبصرین کو بھی زمینی حقائق کی تصدیق کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments


