ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی، افغانستان نے پاکستان سے تنظیم کے ٹھکانوں کی مصدقہ تفصیلات مانگ لیں

دوحہ (ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ (ٹی ٹی پی) کی افغان سرزمین پر موجودگی ناقابلِ قبول ہے اور اس گروہ کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا۔ افغان وفد نے تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کی تصدیق شدہ تفصیلات فراہم کرنے کا کہا اور وعدہ کیا کہ ان خدشات کو پاکستان کی تسلی کے مطابق حل کیا جائے گا۔ تاہم افغان نمائندوں نے یہ بھی کہا کہ کابل سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ٹی ٹی پی کی کارروائیاں مکمل طور پر روک دے، غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ افغان مذاکرات کاروں نے مزید شکایت کی کہ پاکستان کے عوامی بیانیے نے طالبان کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کے امکانات کو نقصان پہنچایا ہے، اور یہ الزام بھی لگایا کہ افغانستان میں گرفتار دولتِ اسلامیہ خراسان (آئی ایس کے) کے جنگجوو¿ں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان میں تربیت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق افغان مذاکرات کار دورانِ اجلاس وقفے وقفے سے افغانستان میں اپنی قیادت سے مشاورت کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں