امریکہ بھر میں ٹرمپ کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، نو کنگز ریلیوں میں ہزاروں افراد کی شرکت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ بھر میں مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’نو کنگز‘ ریلیوں میں شرکت کی، جن میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آمرانہ رویے اور بے لگام بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہروں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ دن کے اختتام تک 2600 سے زائد منصوبہ بند ریلیوں میں کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جو بڑی شہروں، قصبوں اور نواحی علاقوں میں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں کا مقصد ٹرمپ کی اس پالیسی کو چیلنج کرنا تھا جس نے جنوری میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد غیر معمولی رفتار سے حکومت کی ساخت بدل دی اور جمہوری اصولوں کو تہہ و بالا کر دیا۔ عمومی طور پر یہ مظاہرے پرامن ماحول میں ہوئے جن میں بڑے غبارے اور مختلف لباسوں میں ملبوس شرکا شامل موجود تھے۔ مختلف طبقات پر مشتمل ان مظاہروں میں بچوں کے ساتھ والدین، ریٹائرڈ افراد اور پالتو جانوروں کو ساتھ لیے لوگ موجود تھے۔ ان مظاہروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی بہت کم یا کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں