لسبیلہ کینال پر غیر قانونی ہائیڈ رینٹس کی بھر مار، کروڑوں گیلن پانی ٹینکروں کے ذریعے کراچی لے جایا جانے لگا

حب (نمائندہ انتخاب) حب سے کراچی کو پانی کی ترسیل ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی رات کی تاریکی میں بڑی تعداد واٹر ٹینکر ز کے ذریعے کروڑوں گیلن پانی کراچی لے جایا جانے لگا ساکران روڈ مینگل آباد پولیس چیک پوسٹ مشرقی بائی پاس مرکزی گزر گاہ بن گئے حالانکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد وزارت داخلہ نے حب لسبیلہ کینال سے پانی کی کراچی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب سے کراچی پانی کی ترسیل پر عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں وزارت داخلہ بلوچستان نے حب سے واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی کراچی ترسیل پر پابندی کی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے روزانہ رات کی تاریکی میں بڑی تعداد میں واٹر ٹینکرز کے ذریعے کروڑوں گیلن پانی حب سے کراچی ترسیل کیا جارہا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ کراچی پانی لے جانے والے واٹر ٹینکرز کی مرکزی گزر گاہ ہائیٹ پولیس کی ساکران روڈ پر مینگل آبا د ایریا میں قائم پولیس چیک پوسٹ ہے جہاں پر پولیس اہلکار اپنے مخصوص سول بیٹرز کے ذریعے مبینہ طور پر مٹھی گرم کر کے ان واٹر ٹینکرز کو مشرقی بائی پاس سے پانی کراچی لے جانے کی اجازت دے دیتے ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ ہائیٹ تھانہ کی حدود میں ایک بار پھر لسبیلہ کینال پر غیر قانونی ہائیڈ رینٹس کی بھر مار ہو گئی ہے جہاں سے حب کے شہریوں اور انڈسٹری کا پانی چوری کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں