بلوچستان میں ٹریکٹرز کی اسمبلنگ اور تیاری، مقامی سیمنٹ کمپنی کا بیلا روس سے معاہدہ طے پا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایچ سی سی ایل) کی ذیلی کمپنی منسک ورک ٹریکٹر اینڈ اسمبلنگ لمیٹڈ (ایم ڈبلیو ٹی اے) بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کو اسمبل کرے گی اور مقامی طور پر تیار کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو اسٹاک فائلنگ میں ٹی ایچ سی ای ایل نے بتایا کہ بیلاروس کی کمپنی او جے ایس سی ٹریکٹر ورکس کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ معاہدہ اس کی ذیلی کمپنی کے لیے ایک بڑی اسٹریٹجک پیش رفت ہے، اور توقع ہے کہ یہ ٹھٹھہ سیمنٹ گروپ کے کاروباری پورٹ فولیو کی طویل المدتی ترقی اور تنوع پر مثبت اثر ڈالے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں